تحریر حضرت مولانا ظہیر احمد جعفری صاحب قبلہ

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ

ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے ہماری جماعت کے ایک عالم جو ہماری تحریک کے ممبر بھی ہیں اپنے گھر سے اپنی فیملی کےساتھ ممبئ کے لئے جا رہے تھے جب وہ آگرا پہونچے تو انکے پاس خرچ ختم ہو گیا اب وہ پریشان ہوگئے کہ اب کیا کروں اسی پریشانی کے عالم میں انہیں تحریک کا خیال آیا انہوں نے اپنے ضلع کے صدر سے رابطہ کیا پھر اس ضلع کے صدر نے تحریک کے بانی مولانا عطاءاللہ علیمی صاحب سے رابطہ اور ہماری تحریک کے بانی نے فوراً آگرہ کی تحریک کے صدر مولانا ظفیر احمد مصباحی صاحب قبلہ سے رابطہ کیا اور انکے ذریعہ آگرہ اسٹیشن پر ان حضرت کے سفر خرچ کا انتظام کیا گیا اس کے بعد ہماری بات ان حضرت سے ہوئی میں بیان نہیں کرسکتا کہ وہ کتنے خوش تھے اور تحریک کو کتنی دعائیں دے رہے انہوں نے کہا کہ واپس آنے کے بعد ہم آپ لوگوں سے ملاقات ضرور کرینگے

اور تحریک کے لئے اپنے اعتبار سے ہم کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کرینگے۔ 

ماشاءاللہ یہ ہے ہماری تحریک جو ہمیں کہیں بھی اکیلا نہیں چھوڑتی اللہ ہماری اس تحریک کو کامیابیاں عطا فرمائے اور اسکے جتنے بھی اراکین ہیں اللہ سب کو سلامت رکھے

مولانا مدثر حسین قادری ضلع صدر مہراجگنج

3 comments: