تحریک علمائے اہلسنت والجماعت میں شامل ممبران سے مؤدبانہ گزارش

 السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ 

تحریک سے وابستہ تمام عاشقان رسول علمائے اہلسنت کی بارگاہوں میں موئدبانہ چند گزارشات پیش ہیں اچھا لگے تو قبول کر سکتے ہیں  ورنہ مفید مشوروں سے نواز کر عنداللہ وعندالرسول اجر کے مستحق ہوں گے 

اس تحریک کو صرف آخرت کی فلاح اور بنا کسی دنیاوی غرض کے آگے بڑھانے میں ساتھ دیں 

اس تحریک کو آپسی تنازع اور ذاتی مفادات سے پاک رکھیں    

الحمداللہ  ہمارے سروں پر ہمارے مشائخین طریقت  اور  اکابرین اہلسنت کا سایہ ہے  ہم برے ہیں لیکن  جن کے دامن سے ہم وابستہ ہیں یقینا وہ ہمارے حاجت روائی فرمائیں گے یہ ہمارا  ایمان ہے    اس لئے خانقاہی اختلافات  اور  خانقاہی برتری  سے گریز کریں   ہمارے نزدیک  سب حق پر ہیں   اور سارے علمائے اہلسنت واکابرین اہلسنت  ہمارے  پیشوا  اور رہنما ہیں    اور  جو حق پر ہیں وہ سارے  سلسلے  چاہیے  اشرفی ہو یارضوی حشمتی ہو یا حلیمی  سب کے سب ہمارے ہی ہیں  اور ہمیں سب سے پیار ہے   اسی طرح  مسلک اعلی حضرت  کے لئے کام کرنے والی جتنی تحریکیں ہیں  سب ہمارے ہی ہیں اور ہمیں سب سے پیار ہے   اس لئے  اس تحریک کو   بےجا تنازع  اور ذاتی مفادات سے  دور  رکھیں   صرف اور صرف  بنام سنی حنفی مسلک اعلی حضرت  کا پاس و لحاظ رکھیں   اور  ایک دوسرے کا آئینہ بن کر  درد  دل پاس وفا  جذبئے ایمان  کا مظاہرہ  ّکریں         ان شا اللہ عزوجل  ہماری یہ تحریک خوب سے خوب تر  پھیلے گی  پھلےگی اور پھولے گی  

آخر میں معذرت کے ساتھ  مقدس بارگاہوں میں   اپنی سوچ  کی  اصلاح  کےساتھ ساتھ  ایمان پر خاتمہ  ہماری ہمارے والدین کی ساری امت کی بے حساب مغفرت کی دعاؤں کا محتاج  ۔محمد اقبال اشرفی سدی پیٹ تلنگانہ  ۔9959565606

No comments:

Post a Comment